Mushahid Razvi Blogger Team


کرے ایسے سے کوئی التجا کیا


کرے ایسے سے کوئی التجا کیا
کہے جو سُن کے مطلب مدعا کیا
کوئی افسوں پڑھا یا گالیاں دیں
مجھے یہ چپکے چپکے کہہ لیا کیا
میرے گھر پوچھتا آیا انہیں غیر
مجھے حیرت کہ ہے یہ ماجرا کیا
ہمارے ہاتھ سے بھی کوئی ساغر
جو کھل کھیلے تو پھر شرم و حیا کیا
درِ دُشمن پہ لے جاتا ہے ہر روز
ستم کرتا ہے تیرا نقشِ پا کیا
اگر وہ میرے جانے سے نہ آئے
تو پھر اے شوقِ دل تیری سزا کیا
میں حاضر ہوں جو کرتے ہو مجھے قتل
مگر کس بات پر مَیں نے کیا کیا
میرے سینے کو دیکھو دل کو دیکھو
نہیں ناوک نگاہِ عشوہ زا کیا
گماں ہے آپ کا وہ کون میں کون
حسنؔ مجھ سے کسی سے واسطہ کیا
0 Responses

Post a Comment

ثمر فصاحت 2013. Powered by Blogger.